پاکستان

سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کی جائے۔مریضوں کوکال کرکے ان سے فیڈبیک لیاجائے۔وزیراعلی پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہاہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کی جائے۔وزیراعلیٰ نے فری میڈیسن کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب میڈیسن لسٹ آویزاں کی جائیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دستیاب میڈیسن لسٹ کے لئے الیکٹرانک بورڈ نصب کرنے کی ہدایت کی اورسرکاری ہسپتالوں میں مریم نواز شکایات کاؤنٹر فعال اور نمایاں کرنے کا حکم دیااورکہاکہ مریضوں کو کال کرکے فیڈ بیک لیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ویٹنگ روم میں تیمارداروں کے لئےکرسیاں اور بینچ فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button