کاروبار

یوٹیلیٹی سٹورزپرچینی 153روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔قیمتیں بڑھنے نہیں دیں گے،رانا تنویر حسین

وفاقی وزیر راناتنویرحسین نےچینی کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کو سختی سے مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی 180روپے کلو فروخت ہونے کی خبربے بنیادہے،کسی کو چینی کی قیمت نہیں بڑھانے دیں گے ۔چینی کی قیمتوں کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورزپرچینی 153روپے کلو فروخت ہورہی ہے، حکومت نے قیمتوں پر ایکشن لیا جس کے نتیجے میں چینی پانچ روپے کلوسستی ہوئی۔رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، وزیراعظم نے قیمت کے تعین کیلئے اسحاق ڈارکی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے،کسی کو بھی قیمتیں بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے

متعلقہ خبریں۔

Back to top button