عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے شکیل آفریدی کی امریکہ حوالگی کی تجویز قابل عمل نہیں۔وفاقی حکومت

عافیہ صدیقی کی رہائی پٹیشن کی حمایت سے پیچھے ہٹنے کے حکومتی بیان پرحیرت ہے۔جسٹس اعجاز اسحاق
حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ اپنا جواب جمع کروادیاہے۔واضح رہے کہ امریکا میں قید عافیہ صدیقی کے امریکی وکیل کلائیو اسمتھ نے تجویز دی تھی کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے شکیل آفریدی کوامریکہ کے حوالے کیاجائے۔اس حوالے سےوفاقی حکومت نے عافیہ صدیقی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ قابل عمل تجویز نہیں۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ شکیل آفریدی اور عافیہ صدیقی دونوں پاکستانی ہیں، جبکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا کوئی معاہدہ بھی نہیں ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز اسحاق نے کہا کہ عافیہ صدیقی کی رہائی کی پٹیشن کی حمایت سے پیچھے ہٹنے کے حکومتی بیان پرحیرت ہے۔عدالت نے حکم دیاک ایڈیشنل اٹارنی جنرل حکومت سے ہدایات لےکربتائیں کہ عافیہ صدیقی کی پٹیشن پر کیا اعتراض ہے؟