پاکستان

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیا

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کردیاہے۔واضح رہے کہ پچھلے چند سالوں کے دوران ہونے والی موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شجر کاری کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے کیونکہ دنیامیں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا میں بھی 26 لاکھ 33 ہزار، بلوچستان میں 20 لاکھ 62 ہزار، آزاد کشمیر میں ایک کروڑ ایک لاکھ 47 ہزا ر اور گلگت بلتستان میں 40 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاگیا ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2022 کاشدید ترین سیلاب موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے آیا، بدقسمتی سے پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ 10 ممالک میں شامل ہے حالانکہ گرین ہائوس گیسزکے اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے اس لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button