پاکستانکھیل

شکست کادکھ لیےقومی کرکٹ ٹیم مرجھائے چہروں کے ساتھ خاموشی سے اسلام آبادواپس پہنچ گئی

شکست کادکھ لے کر قومی کرکٹ ٹیم خاموشی سے اسلام آبادواپس پہنچ گئی ہے۔ایک ٹی وی چینل رپورٹ کے مطابق جہاز کے اس سفر میں غیر معمولی خاموشی تھی، کھلاڑی آپس میں بات چیت نہیں کر رہے تھے۔بھارت کے خلاف دبئی میں اتوار کو یک طرفہ شکست کے بعد ان سب پلیئرز کے چہرے مرجھائے ہوئے اور سر جھکے ہوئے تھے۔دبئی سے قومی ٹیم کا جہاز پہلے لاہور پہنچا ، جہاں چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی اور بورڈ کے عہدیدار اور دیگر چند لوگ اترے، پھر یہ جہازاسلام آبادپہنچاجہاں قومی ٹیم اتری۔پہلے نیوزیینڈاورپھر بھارت سے شکست کھانے کےبعد ان کھلاڑیوں کے چہرے مرجھائے ہوئے ہیں اور قوم کی طرف سے بھی ان پلیئرز کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button