پاکستان

یوم پاکستان: شکرپڑیاں گراؤنڈ میں مسلح افواج کی مرکزی پریڈ، صدر نے معائنہ کیا

لاہور: آج پاکستان بھر میں یومِ پاکستان بھرپور ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں مسلح افواج کے دستوں کی پریڈ جاری ہے۔

مرکزی پریڈ میں مسلح افواج کے جوانوں نے مہارت کا شاندار مظاہرہ کیا، چین اور دوست ملک آذربائیجان کے فوجی دستے بھی پریڈ میں شامل ہیں۔
صبح سویرے اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان رینجرز کے دستوں نے رینجرز ایگزی بیشن ڈرل کا شاندار مظاہرہ کیا، ڈرل کے دوران رینجرز کے دستوں نے ذہنی وجسمانی صلاحیتوں کو شاندار انداز میں شرکاء کے سامنے پیش کیا۔
آرمی سکول آف میوزک کے دستے نے بھی سولو ڈرم کا مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں پر سحرطاری کر دیا۔
تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سمیت ملکی وغیرملکی شخصیات نے شرکت کی ہے۔
صدر مملکت آصف علی زداری نے مسلح افواج کی مشترکہ مرکزی پریڈ کا معائنہ کیا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button