پاکستان

پیکا قوانین کی خلاف ورزی کا الزام،سینئر صحافی فرحان ملک گرفتار

پیکا قوانین کی خلاف ورزی کے الزام میں سینئر صحافی فرحان ملک گرفتارکرلیاگیاہے۔بتایاگیاکہ سینئر صحافی اور نجی ٹی وی چینل کے سابق ڈائریکٹر نیوز اور سوشل میڈیا چینل کے چیئرمین فرحان ملک کوکراچی میں ایف آئی اے سائبر سرکل نے گرفتار کیاہے۔ذرائع کے مطابق فرحان ملک پر ایک کیس سے متعلق انکوائری جاری تھی جس کی وجہ سے انہیں متعدد بار ایف آئی اے سائبر کرائم نے طلب کیا تھا، فرحان ملک سمن ملنے کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم کے دفتر دوپہر ایک بجے پہنچے تھے جہاں انہیں انتظار کرانے کے بعد شام چھ بجے ایف آئی اے نےگرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button