پاکستان

سروے رپورٹ میں 70 فیصد لوگ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔مریم اورنگزیب

وزیراعلیٰ مریم نواز کسانوں کو سہولیات دے رہی ہیں، اس وقت 54 ارب روپے کے قرضے چھوٹے کسانوں کو دیئے جا چکے ہیں، وزیراعلیٰ کے کسان کارڈ پر اب تک 54 ارب روپے کی خریداری ہو گئی ہے، پنجاب حکومت اب تک 10 ہزار گرین ٹریکٹرز دے چکی ہے

صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سروے رپورٹ میں 70 فیصد لوگ وزیراعلیٰ مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کسانوں کو سہولیات دے رہی ہیں، اس وقت 54 ارب روپے کے قرضے چھوٹے کسانوں کو دیئے جا چکے ہیں،انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ کے کسان کارڈ پر اب تک 54 ارب روپے کی خریداری ہو گئی ہے، پنجاب حکومت اب تک 10 ہزار گرین ٹریکٹرز دے چکی ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز اب تک 30 ہزار بچوں کو سکالر شپس دے چکی ہیں۔وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز تمام بڑی بیماریوں کی ادویات مریضوں کے گھروں تک پہنچاتی ہیں،ڈائیلسز پروگرام کے تحت 10 لاکھ تک کا کارڈ لوگوں کو مل رہا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز 10ماہ میں ایئرایمبولینس سروس لائیں،وزیراعلیٰ لائیوسٹاک کارڈ کی سہولت لائیں، جو مویشی یہاں پالے جائیں گے ان کو باہر بھیج کر زرمبادلہ کمایا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام جیسا فلیگ شپ منصوبہ شروع کیا، اس منصوبے میں ہزاروں گھر بن چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button