وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں شجر کاری کی میگا مہم کل21مارچ سے شروع ہو گی۔مریم اورنگزیب

سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں شجر کاری کی میگا مہم 21مارچ سے شروع ہو گی۔ آج درخت لگائیں گے تو آنے والی نسلوں کی زندگی کی حفاظت ہوگی۔مساجد، درباروں اور بھٹوں کے گرد ‘گرین زون’ بنانے کا فیصلہ کہاگیاہے اوڑ 12 ہزار مقامات منتخب کر لئے گئے ہیں۔ شجر کاری کا منصوبہ تیارکرلیاگیاہے اورہر پودے کی جیو ٹیگنگ ہوگی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اپیل کی ہے کہ علماء کرام، مشائخ عظام، اساتذہ، طلباء، وکلا، ڈاکٹرز، کسان، مزدور، میڈیا، سمیت تمام طبقات اور تعلیمی، تجارتی، سماجی، کاروباری اداروں، صنعتوں، کارخانوں سے اپیل ہے کہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔سینٸرصوباٸی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں 15 ملین درخت لگانے کا ہدف مقررکیاگیاہے۔عوام میں پودے تقسیم کرنے کا بھی آغاز کردیاگیا ہے۔”پلانٹ فار پاکستان” مہم کی تیاریاں مکمل،نجی و سرکاری یونیورسٹیاں، ہاؤسنگ سوسائٹیاں، سرکاری دفاتر اور اراضی پر شجرکاری ہوگی۔صنعتوں کی ساڑھے 5 ہزار ایکڑ خالی پڑی زمین پر شجرکاری ہوگی، ویڈیوز کے ذریعے ریکارڈ محفوظ کیا جائے گا۔تعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارز، تقریری مقابلے اور پینٹنگ کے مقابلے ہوں گے۔ “لنگز آف لاہور” اور “رنگ آف لاہور” کے تحت شہر میں خصوصی درخت اگاؤ مہم کا کل سے آغاز ہوگا۔محکمہ صحت اور دیگر سرکاری اداروں کا عملہ بھی مہم میں حصہ لے گا، وزراء بھی شرکت کریں گے۔تمام اضلاع کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو شجرکاری کے اہداف سونپ دیئے گئے، مقامی سیاسی راہنماؤں اور کارکنوں کو بھی شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔