پاکستانکاروبار

پاکستان میں کام کرنے والی 300 سے زائد یورپی کمپنیوں کا مشترکہ نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔جام کمال خان

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے ملاقات کی ،ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارتی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یورپی یونین کی سفیر نے وفاقی وزیر تجارت کو یورپی یونین پاکستان بزنس فورم سے خطاب کی دعوت دی جو 14 اور 15 مئی کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔یورپی یونین-پاکستان بزنس نیٹ ورک (EUPBN) کا آغاز بزنس فورم کے دوران ہوگا،پاکستان میں کام کرنے والی 300 سے زائد یورپی کمپنیوں کا مشترکہ نیٹ ورک قائم کیا جائے گا۔جام کمال خان نے یورپی یونین کی تجارتی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے مضبوط تعلقات کی امید ظاہر کی ۔یورپی یونین پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جس کیساتھ دوطرفہ تجارت 12 ارب یورو تک پہنچ چکی ہے،پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان کاروباری روابط مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button