پاکستاندنیا

خیبرپختونخواہ حکومت نے سیاحتی مقامات قابل رسائی بنانے کے لیے ورلڈ بینک کے تعاون سے بھاری مشینری فراہم کردی

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پرصوبائی حکومت کی جانب سے سیاحت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔اب کالام،خیبرپختونخوا کی بہت سی حسین وادیاں مزید قابل رسائی بنائی جارہی ہیں۔خیبرپختونخوا حکومت نے ورلڈ بینک کے تعاون سے KITE منصوبے کے تحت بھاری مشینری فراہم کردی ہے تاکہ برفباری کے دوران سڑکوں کو کھلا رکھا جا سکے اور سیاحوں کو سہولت میسر ہو۔ یہ اقدامات نہ صرف مقامی معیشت کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ خیبرپختونخوا کو ایک مثالی سیاحتی مقام بنا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button