پاکستان
لیڈی رینجرز ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ،ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم نےریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے

لیڈی رینجرز ریکروٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (پنجاب) میں کیا گیا۔پاسنگ آؤٹ کی پُروقار تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب) میجر جنرل محمد عاطف بن اکرم نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ریکروٹس میں انعامات تقسیم کیے۔لیڈی رینجرز کورس-6 مکمل کرنے والی 23 ریکروٹس پاکستان رینجرز (پنجاب) کا باقاعدہ حصہ بن گئیں۔لیڈی ریکروٹس نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ملکی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گی۔اسلامی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پنجاب رینجرز میں شامل ہوئی ہیں۔پنجاب رینجرز فرسٹ لائین آف ڈیفنس ہے ہمیں خوشی ہے کہ ہم انتہائی سخت تربیت کے بعد اس کا حصہ بننے میں کامیاب ہوئی ہیں۔