پاکستان
تیل کی موجودہ قیمتیں برقرار اوربجلی قیمتیں کم کی جائیں گی

چند روزقبل ذرائع نے بتایا تھا کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث عوام کو پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ تاہم حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔اب اس حوالے سے وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینےکی تیاری کر رہی ہے، بجلی کےنرخوں میں کمی سے متعلق پیکج کا اعلان آئندہ چندہفتوں میں کیا جائےگا، مجوزہ ریلیف سےمتعلق وزیراعظم جلد قوم کو آگاہ کریں گے۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق جامع اور مؤثرحکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے، حکومت سنبھالتے ہی عوامی ریلیف کو ترجیح دینے کا عہد کیا تھا۔