پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ ون کااہم اجلاس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سلیکشن بورڈ ون کا اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ سندھ مختلف محکموں کے گریڈ 19 تا 20 اور گریڈ 20 تا 21 کے افسران کے پروموشن کیسز کا فیصلہ کریں گے۔اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر حسین شاہ، مشیر خاص جنید بلند، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو بقا اللہ انڑ، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، سیکریٹری خزانہ فیاض جتوئی اور سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز غلام علی برہمانی، سیکریٹری یو اینڈ ڈی عباس بلوچ اور دیگر شریک ہوئے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایاکہ
اجلاس میں تین محکموں کے افسران کے پروموشن کیسز پر فیصلہ ہوگا۔ان محکموں میں پلاننگ اینڈ ڈولپمینٹ ڈپارٹمینٹ، یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور کالج ایجوکیشن شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button