پاکستان

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نرم مزاج افسرہیں،پولیس افسر کو تھوڑا سخت ہونا چاہئے ۔مرادعلی شاہ

انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن کی گریڈ 22 میں ترقی کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس میں رینک پننگ تقریب منعقدہوئی۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئی جی پولیس غلام نبی میمن کو گریڈ 22 میں ترقی پر رینک کے بیجز پہنائے اورغلام نبی میمن کومبارکباد دی۔اس موقع پرسینئر وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، ڈی آئی جی فدا مستوئی،ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ اور دیگر تقریب میں شریک تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اس موقع پر کہاکہ یہ ترقی صرف اعزاز نہیں بلکہ غلام نبی میمن کی جوابداری میں اضافہ کی نوید بھی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے خوشگوار انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غلام نبی میمن نرم مزاج آفیسر ہیں۔مجھے اعتراض ہے کہ پولیس افسر کو تھوڑا سخت ہونا چاہئے ۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button