“آئی ورک فار سندھ” جاب پورٹل عوام کوروزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ شرجیل انعام میمن

سینئر صوبائی وزیر اور وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کراچی میں آن لائن جاب پورٹل”آئی ورک فار سندھ” کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ حکومت نے آئی ورک فار سندھ جاب پورٹل قائم کردیاہے۔یہ پورٹل سندھ کے عوام کوروزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا ،انہوں نے کہا کہ آئی ورک فار سندھ پر سرکاری کے ساتھ نجی نوکریاں بھی حاصل کی جا سکیں گی، شرجیل میمن نے کہا کہ آئی ورک فار سندھ کا اپنا پبلک پرائیویٹ جاب پورٹل ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے ایک جامع جاب پورٹل قائم کیا گیا ہے جس سے نوجوانوں کو اخبارات میں اشتہارات دیکھنے اور نوکریاں ڈھونڈنے کے لیے کسی قسم کی کوئی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ انہیں صرف اس پورٹل پرخود کو رجسٹر کرنا ہوگااور ہر قسم کی جاب کے حصول کے اپنا سی وی بھیجناہوگا۔یہ ایک بالکل مفت ہے اوراس میں تعلیم یافتہ ،غیرتعلیم یافتہ اورہنرمندافراداس سے فائدہ حاصل کرسکتےہیں اوراپناسی وی اس پراپ لوڈ کرسکتے ہیں اورجن سرکاری ونجی اداروں کو ضرورت ہوگی وہ ان تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔