پاکستان
ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرکے دہشت گردوں کے خلاف پوری طاقت سے کھڑے ہونا ہوگا۔بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے کہاہے کہ میں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے، دہشت گردی کا سامنا کرتا آرہا ہوں۔ میں ایک سال کا تھا جب مجھے وزیراعظم ہاؤس سے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو بارہا قتل کرنے کی کوشش کی گئی، اور بالآخر وہ دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہوئیں۔ ان کی شہادت کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کی لہر مزید بڑھتی گئی، اور ہر دن ایک نیا سانحہ لے کر آتا رہا۔آج بھی یہی سوال ذہن میں گونجتا ہے—کب اور کیسے ہم دہشتگردی کو مکمل شکست دے کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکیں گے؟ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہوگا، دہشتگردوں کے خلاف پوری طاقت سے کھڑے ہونا ہوگا، اور ایک پرامن، خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنا ہوگی!