پاکستان
مسافروں پر حملے بلوچ روایات کے شایان شان نہیں،ایسی گھناؤنی حرکت انسانیت کی توہین ہے۔بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بلوچستان میں بولان پاس پر ہونے والے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ٹرین پر حملے کے ردعمل میں سیکیورٹی اہل کاروں کی زبردست کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔معصوم بچوں، بزرگوں اور خواتین پر مشتمل نہتے مسافروں کو نشانہ بنانا ایک بزدلانہ حرکت ہے۔ان کاکہناتھاکہ دنیا کا کوئی نظریہ، مذہب اور عقیدہ نہتے مسافروں پر حملے کی اجازت نہیں دیتا۔دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے افراد کے ورثاء سے اظہار افسوس کرتے ہیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بننے والے مسافروں کے اہل خانہ سے یکجہتی کا اظہارکیا۔