پاکستان
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر القادر ٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کیے جائیں گے۔فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی

فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے ایک نجی ٹی وی کے مقبول ٹاک شومیں بتایاہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر القادر ٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کیے جائیں گے۔اسلام آباد کالج فارگرلز ایف سکس ٹو میں منعقدہ پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے القادرٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محی الدین احمد وانی نے بتایا کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری سکولوں میں نہ صرف تعلیم اور کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمیت بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کی تعلیم بھی شروع کی گئی ہے۔