
گزشتہ روز سفارتی ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا داخلے سے روک دیا گیا اور انہیں امریکی شہر لاس اینجلس سے واپس ڈیپورٹ کیا گیاہے۔ترجمان دفترخارجہ نے گزشتہ روز پاکستان کے ترکمانستان میں تعینات سفیر احسن وگن کو امریکا میں داخلے سے روکنے سے متعلق خبر کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ متعلقہ افسر نجی دورے پر امریکا گئے تھے تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔