پاکستان
15رمضان سے پیپلزبس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی۔شرجیل انعام میمن

سندھ حکومت کے سینیئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے اوقات کار میں توسیح کا اطلاق کیا جارہاہے اورآر ون ،آرٹو، آرتھری ،آر فور ،آر نائن، آر 10 اور ای وی ون روٹ پر ہوگا۔ سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 15 رمضان المبارک سے پیپلز بس سروس رات ایک بجے تک چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے عید الفطر کے لیے شاپنگ کرنے والے شہریوں کو بھرپور سہولت میسر آئے گی۔