ڈاکٹر رفعت حسین نے تحقیق،تجزیئے اور بین الاقوامی امور کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔عطاءاللہ تار

مرحوم کی علمی بصیرت، غیر جانبدار تجزیئے اور قومی امور پر گہری نظر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔وفاقی وزیراطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے نامور محقق اور سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر سید رفعت حسین کے انتقال پرافسوس کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیاہے۔ان کاکہناتھاکہ ڈاکٹر رفعت حسین کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا۔ڈاکٹر رفعت حسین نے تحقیق، تجزیئے اور بین الاقوامی امور کے میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ان کی وفات سے پاکستان ایک معتبر محقق اور دانشور سے محروم ہو گیا ہے جن کے خیالات اور آراءپالیسی سازوں اور علمی حلقوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔مرحوم کی علمی بصیرت، غیر جانبدار تجزیئے اور قومی امور پر گہری نظر ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے سینئر صحافی و اینکر طلعت حسین کو ٹیلیفون کر کے ان کے بڑے بھائی ڈاکٹر رفعت حسین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔