پاکستان

ہرمشکل گھڑی اورآمرانہ دورمیں میڈیا،صحافتی تنظیمیں اور پیپلز پارٹی ساتھ ساتھ رہے ہیں۔شرجیل میمن

سینئر وزیر سندھ حکومت شرجیل انعام میمن کی جانب سے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام

سندھ صوبائی حکومت کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے ہمیشہ صحافیوں کے ساتھ بہترین ورکنگ تعلقات برقرار رکھے ہیں۔سینئر وزیر نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ مشکل اوقات میں صحافیوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور ان کے حقوق کے لیے مسلسل آواز اٹھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہم صحافیوں سے انہیں کے گھرپریعنی کراچی پریس کلب میں ملاقات کریں۔ان کاکہناتھاکہ ہرمشکل گھڑی میں اورہرآمرانہ دورمیں میڈیا،صحافتی تنظیمیں اور پیپلز پارٹی ساتھ ساتھ رہے ہیں۔ان کاکہناتھاکہ آگے بھی یہ روایت جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ تمام ورکنگ صحافیوں کوپلاٹ دئیے جائیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button