پاکستان
افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشت گرد پاکستان کیخلاف استعمال کر رہے ہیں۔ دفترخارجہ

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور سفارتی سطح پر اہم تعلقات ہیں، ایف 16 پروگرام بھی ان تعلقات کا دیرینہ حصہ ہے جب کہ امریکا کا ایف16 پروگرام سے متعلق فیصلہ خوش آئند ہے۔ شفقت علی خان نے کہا کہ افغان سرحد پر ٹرکوں کے رکنے یا سرحد بند ہونے پر متعدد ادارےکام کر رہے ہوتے ہیں، طورخم سرحد پر افغان سائیڈ ہماری سرحد پرچیک پوسٹ قائم کرنے کی کوشش کررہی تھی، سرحدوں کا میکنزم موجود ہے جس میں متعدد ادارے کام کررہے ہوتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں چھوڑے گئے جدید امریکی ہتھیار دہشتگرد استعمال کر رہے ہیں، یہ ہتھیار پاکستان کے اندر دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔