پاکستان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نےمنصوبے کا افتتاح کر دیا۔ 20 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ تیس ہزار مستحق گھرانوں کو سولر یونٹس دیے جائیں گے

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے “سولرائزیشن آف ہاؤسز” منصوبے کا افتتاح کر دیا جس کے تحت 20 ارب روپے کی لاگت سے 1,30,000 مستحق گھرانوں کو سولر یونٹس دیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں 32,500 گھرانے مستفید ہوں گے، جبکہ 65,000 گھرانوں کو مفت اور 65,000 کو آسان اقساط پر سولر یونٹس فراہم کیے جائیں گے۔خیبر پختونخوا حکومت کے سولرائزیشن آف ہاؤسز منصوبے کے تحت مستفید ہونے والے خوش نصیب افراد کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ عوام اپنی اہلیت جانچنے کے لیے مخصوص ویب سائٹ پر جا کر اپنا شناختی کارڈ نمبر اور موبائل نمبر درج کرکے تصدیق کر سکتے ہیں کہ آیا وہ قرعہ اندازی میں منتخب ہوئے ہیں یا نہیں۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button