پاکستان

بلاول بھٹو زرداری سے فیصل کریم کنڈی،نفیسہ شاہ،فرحت اللہ بابر،قمرزمان کائرہ،احمدکنڈی کی ملاقاتیں۔سیاسی صورتحال،مسائل ودیگر امورپرگفتگو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے زرداری ہاؤس میں رکن قومی اسمبلی سیدہ نفیسہ شاہ،پی پی پی ہیومن رائٹس سیل کے سربراہ فرحت اللہ بابر،سابق گورنر و وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ،پیپلز لیبر بیورو کے انچارج چوہدری منظور احمد،رکن خیبرپختونخوا اسمبلی احمد کنڈی اورخیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔اس موقع پرملک کی سیاسی صورت حال،دہشت گردی ودیگرامور پر تبادلہ خیال ہوا۔فیصل کریم کنڈی نےاس موقع پر بنوں حملے اور ضلع کرم سمیت صوبے میں قیام امن کی صورت حال جبکہ گورنر ہاؤس میں زرعی اور بلدیاتی موضوعات پر ہونے والے کنونشن پر بریفنگ دی۔ملاقاتوں میں پارلیمنٹ سے متعلق قانون سازی و دیگر امور پر بات چیت ہوئی اورملک میں انسانی حقوق سے متعلق صورت حال اور اس سلسلے میں پارٹی کے انسانی حقوق سیل کی کارکردگی کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button