پاکستان

ہماری حکومت نئے ٹیلنٹ کو آگے لا رہی ہے،وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کانٹینٹ اینڈ پروڈکشن بورڈ کے منظور شدہ منصوبوں کی تکمیل کی ہدایت کر دی۔

سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں حکومتی اقدامات کی تشہیر اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شرجیل انعام میمن نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات کامقصد سینما انڈسٹری کو فروغ دیناہے، ہم نئے ٹیلنٹ کو آگے لائیں گے تاکہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے حکومتی اقدامات کی تشہیر اور عوامی آگاہی کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button