پاکستان
طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہونے پریونیورسٹی لیکچرارکوملازمت سے نکال دیاگیا

طالبہ کو ہراساں کرنے کے الزامات ثابت ہونے پریونیورسٹی لیکچرارکوملازمت سے نکال دیاگیا۔لیکچرار کی برطرفی کا فیصلہ سنڈیکیٹ اجلاس میں کیاگیا۔میڈیاکوبتایاگیاکہ اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلدجاری کیا جائے گا۔یہ واقعہ مالاکنڈ یونیورسٹی میں پیش آیا۔نوکری سے نکالے گئے لیکچرار عبدالحسیب پر چار فروری کو مالاکنڈیونیورسٹی میں اردو ڈپارٹمنٹ کی ایک طالبہ نے اغواء اور جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کروایا تھاجس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ملزم لیکچرار کو معطل کرکے معاملہ اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کو بھجوا دیا تھا۔بتایاگیاکہ یہ الزامات ثابت ہوگئے ہیں جس کے بعد اینٹی ہراسمنٹ کمیٹی کی سفارش پر یونیورسٹی سینڈیکیٹ نے لیکچرار کو نوکری سے فارغ کردیاہے۔