کاروبار

عوام کے لیے اچھی خبر:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی

وفاقی حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 روپے 31 پیسے کمی کردی ہے اور فی لیٹر ڈیزل کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے سے کم ہو کر 258 روپے 64 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔پیٹرول کی قیمت اگلے 15 روز کے لیے فی لیٹر صرف 50 پیسے کم کردی گئی ہے، جس کے بعد 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر سےکم ہو کر نئی قیمت فی لیٹر 255 روپے 63 پیسے ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 53 پیسے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2 روپے 57 پیسے کمی کردی گئی ہے اور نئی قیمت بالترتیب 168 روپے 12 پیسے اور 153 روپے 34 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن جاری کردیا گیاہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button