پاکستاندنیا

پاک ازبک تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔افغانستان دہشت گردی کنٹرول کرے۔شہبازشریف

ازبکستان میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا کہنا تھاکہ دونوں ملکوں کی خوشحالی اور ترقہ ہمارا مشترکہ عزم ہے، اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے پُرعزم ہوں، ایک سال میں پاکستان کی معیشت کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا، پالیسی ریٹ میں کمی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، شرح نمو میں اضافہ ہو رہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ریلوے کے ذریعے تجارت اہمیت کی حامل ہے، اقتصادی زون میں سرمایہ کاری کو ممکن بنائیں گے، سیاحت کے شعبے میں بھی ملکر کام کریں گے، ازبکستان کو کراچی اور لاہور سے منسلک کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا علاقائی امن و استحکام ہم سب کے مفاد میں ہے، افغان عبوری حکومت اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہونے سے روکے، افغانستان میں امن و استحکام خطے کے مفاد میں ہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button