پاکستان

وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کوبڑی خوشخبری سنادی۔ نیپراکوخط لکھ دیاگیا

وفاقی حکومت نے بجلی صارفین کوبڑی خوشخبری سنادی ہے۔پاور ڈویژن کے مطابق 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین اور زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ مد میں کمی کا فائدہ دینے کا اعلان کیا ہے۔پاورڈویژن نے بتایاکہ نیپرا کو دونوں درجوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ دینےکا خط لکھ دیاگیا۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ زرعی ٹیوب ویل اور 300 یونٹ تک کے بجلی صارفین کے ماہانہ بلوں میں مزید کمی آئے گی۔واضح رہے کہ جون 2015 سے 300 یونٹ تک بجلی صارفین کوماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا فائدہ روک دیاگیا تھا جبکہ دسمبر 2010 سے زرعی ٹیوب ویل کو ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ میں کمی بھی ختم کردی گئی تھی جسے اب دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button