انٹرٹینمنٹپاکستان

اداکار،ہدایتکار اور ڈرامہ نگارنسیم وکی نے وزیراطلاعات عظمی بخاری کے تھیٹرپر چھاپوں کے متعلق اپنا ردعمل دے دیا

پاکستانی سٹیج کے معروف مزاحیہ اداکار، ہدایت کار اور ڈرامہ نگارنسیم وکی نے وزیراطلاعات عظمی بخاری کے عیدکے روزتھیٹرپر چھاپوں کے متعلق اپنا ردعمل دیاہے۔نسیم وکی نے ایک انٹرویومیں کہاہے کہ لفظ “چھاپہ” نامناسب ہے۔تھیٹرکی باقاعدہ ٹکٹیں بکتی ہیں،تشہیرکی جاتی ہے اور شہری ڈرامہ دیکھنے آتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر غلط کام ہورہاہے تواس کی ضروروک تھام ہونی چاہیے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ عظمی بخاری صاحبہ فنکاروں اور متعلقہ محمکہ کے لوگوں کو اکٹھا بٹھائیں اورایک ضابطہ طے کیاجائے اورپھرجواس کی خلاف ورزی کرے تواس کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے لیکن افتخارٹھاکر،قیصرپیا،امانت چن جیسے فنکارجنہوں 35 چالیس سال سے اچھا کام کیاہے کم ازکم ایسے لوگوں کوتوعزت ملنی چاہیے۔ان کاکہناتھاکہ ایک کمیٹی بننی چاہیے اور کہانی،ڈریسنگ،ڈانس اور دیگرامورطے ہونے چاہیئیں۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button