پاکستان

لاہور سمیت صوبہ بھر سے 6132 افغان مہاجرین کو متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ کردیاگیا۔آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے کہاہے کہ تمام غیرقانونی مقیم غیر ملکی تارکین کو بہر صورت واپس بھجوایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ غیر قانونی مقیم تارکین کے انخلا کی حکومتی مہم اور انخلا کا عمل بلاتعطل جاری ہے، لاہور سمیت صوبہ بھر میں 6132 افراد متعلقہ اداروں کی مدد سے ملک سے ڈی پورٹ مہم کے دوران 8227 سے زائد غیر قانونی مقیم باشندوں کو ہولڈنگ سنٹرز پہنچایا گیا، 2095 غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد پہلے سے ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ غیر قانونی تارکین کے انخلا کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں 46 ہولڈنگ سنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ متعلقہ اداروں کیساتھ کوارڈینیشن سے تارکین وطن کو مخصوص پوائنٹس سے پنجاب کی حدود سے باہر منتقل کیا جا رہا ہے۔بتایاگیاکہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، سکیورٹی اداروں، انٹیلی جنس بیسڈ انفارمیشن کے ذریعے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button