
کراچی : ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا،قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔
سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ہو گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کے نرخ 2 لاکھ 92 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 50 ہزار 514 روپے ہو گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 2797 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔