پاکستان

سائبرکرائم میں ملوث 39 ویب سائٹس اور ان سے منسلک ویب سرورز بند کردیئے گئے

پاکستانی نیٹ ورک کو صائم رضا عرف ’ہارٹ سینڈر‘ چلا رہا تھا

ایک عالمی نشریاتی کے مطابق پاکستان میں
فراڈمیں ملوث 39 ویب سائٹس اور ان سے منسلک ویب سرورز بند کردیئے گئے ہیں۔امریکی محکمہ انصاف اور ایف بی آئی کے مطابق اس پاکستانی نیٹ ورک کو صائم رضا عرف ’ہارٹ سینڈر‘ چلا رہا تھا۔بتایاگیاکہ امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹگیشن اور نیدرلینڈز کی پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں پاکستان میں موجود ایک نیٹ ورک کی 39 ویب سائٹس اور ان سے منسلک ویب سرورز بند کیے ہیں جو ہیکنگ اور فراڈ کے لیے استعمال ہونے والے ٹولز فروخت کر رہے تھے۔ان 39 ویب سائٹس کے ساتھ امریکی حکام نے کچھ دستاویز بھی جمع کروائی ہیں جن کے مطابق صائم رضا کم از کم سنہ 2020 سے ان ’سائبر کرائم ویب سائٹس‘ کو چلا رہے تھے جہاں فراڈ اور ہیکنگ کے لیے استعمال ہونے والے ٹولز فروخت کیے جا رہے تھے۔امریکی محکمہ انصاف کے مطابق صائم رضا کے نیٹ ورک نے یہ ٹولز بین الاقوامی جرائم پیشہ گروہوں کو بھی فروخت کیے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button