پاکستاندنیا

امریکی امداد پاکستان کیلئے بھی بند،کئی منصوبے متاثر

امریکی حکام نے پاکستان کیلئے امداد بند کرنے کی تصدیق کر دی جس سے کئی اہم منصوبے  متاثر  ہو گئے ہیں۔

امریکی قونصل خانے کے اہلکار نے پاکستانی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ از سرِ نو جائزے تک پاکستان کی امداد روک دی گئی ہے،امداد روکنے سے یو ایس ایڈ سے چلنے والے  کئی پروجیکٹ متاثر ہو ں گے۔

ایمبیسڈر فنڈ برائے ثقافتی پریزرویشن کے تحت چلنے والا منصوبہ بھی عارضی طور پر روک دیا گیا،امریکی امداد میں تعطل آنے سے توانائی  شعبے کے 5،اقتصادی نمو سے متعلق 4  اور زراعت کے 5 پروگرام  متاثر ہوئے۔

انسانی حقوق،جمہوریت اور گورننس سے متعلق بھی فنڈز عارضی طور پر روک دیے گئے،تعلیم اور صحت کے شعبے میں 4،4 منصوبے متاثر  ہوئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام ازسرِ نو جائزے کے بعد منصوبوں کو جاری رکھنے کا فیصلہ کریں گے لیکن ابھی اس حوالے سے واضح نہیں کہ کون سا پروگرام جزوی طور  پر بحال ہو گا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button