پاکستان

مریم اورنگزیب کی عمران خان پر کڑی تنقید

لاہور : ترجمان مسلم لیگ (ن) اور پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی فطرت میں کسی کے ساتھ وفاداری ہے ہی نہیں،ایک صوبے کے وزیراعلی کو وفاق پر چڑھائی کا حکم دے کر استعمال کر کے صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان ہر دوست،کارکن اور ساتھی کو اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کر کے ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیتے ہیں،بانی پی ٹی آئی لوگوں کو ملک کیخلاف سازش کیلئے استعمال کر کے بے یار و مددگار چھوڑ دیتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت سے ہٹا کر عمران خان نے وفاداری کرنے والوں کی کمر میں چھرا گھونپنے کی روایت برقرار رکھی ہے،بشریٰ بی بی کی شکایتوں پر علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹایا گیا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کیلئے جس نے جتنی بڑی قربانی دی،عمران خان نے اس سے اتنی ہی بڑی احسان فراموشی کی،بانی پی ٹی آئی کی احسان فراموشی ضرب المثل بن چکی ہے۔

پنجاب کی سنیئر وزیر کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کو نوجوانوں کو استعمال کیا اور پھر انہیں جیلوں میں اکیلا چھوڑ دیا گیا،ساری زندگی دوسروں کو اپنے سیاسی مقاصد اور ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے والے کی فطرت آج بھی نہیں بدلی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button