ملتان : ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 120 رنز سے شکست دے دی،2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی۔
ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 133 رنز ہی بنا سکی،ویسٹ انڈیز کے اسپنرز نے قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی جومیل ویریکین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،کیون سنکلیئر نے 3 اور گداکیش موتی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 31 رنز اور محمد رضوان 25 رنز بنا کر نمایاں رہے،کامران غلام نے 19،سلمان علی آغا 15 اور سعود شکیل 13 رنز بنا سکے،قومی ٹیم کے 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوئے۔
جومیل ویریکین پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز قرار پائے،جومیل ویریکین نے سیریز میں 85 رنز اور 19 وکٹیں حاصل کیں۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 اور پاکستانی ٹیم 154 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی تھی۔
یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو ہوم گراونڈ پر ٹیسٹ میچ میں 35 سال بعد شکست دی،ویسٹ انڈیز سے شکست کے بعد پاکستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں آخری پوزیشن پر آ گیا۔