پاکستاندفاع پاکستان

پاک بحریہ 9 ویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کو تیار

پاک بحریہ 9ویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کرے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 9ویں بین الاقومی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد ہو گی،نیول چیفس اور کوسٹ گارڈرز سربراہ انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں شرکت کریں گے۔

انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے جس میں دنیا بھر کی سنیئر عسکری قیادت مشترکہ حکمتِ عملی پر غور کرے گی۔

امن مشق 2025 میں 60 ممالک بحری اور ہوائی جہازوں کے ساتھ شرکت کریں گے،اسپیشل سروسز گروپس اور مندوبین بھی شریک ہوں گے۔

امن مشق 2025 کی افتتاحی تقریب پاکستانی ڈاکیارڈ میں سجائی جائے گی،پاک میرینز اور اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کاونٹر ٹیررازم مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سمندر میں میری ٹائم کیخلاف مشترکہ آپریشنز کی مشقیں بھی کی جائیں گی،امن مشق کا اختتام 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ ہو گا۔

امن مشقیں 2007 سے ہر دو برس بعد منعقد کی جا رہی ہیں،امن مشق کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button