پاکستان

“اپنی چھت اپنا گھر” ملک کا سب سے بہترین ہاوسنگ پروجیکٹ ہو گا،وزیراعلیٰ مریم نواز

لاہور : پنجاب میں ” اپنی چھت اپنا گھر” کیلئے 9ہزار کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد بلاسود قرض دینے کا سلسلہ جاری ہے،چند ماہ کی مختصر مدت میں ساڑھے 8 ارب روپے کے مائیکرو فنانس قرض کا منفرد ریکارڈ قائم ہو گیا۔

مختصر مدت میں اپنی چھت،اپنا گھر کے پورٹل پر 4 لاکھ سے زائد درخواستیں اور ڈاکومنٹ جمع ہو گئے،پروگرام کے فیز ون میں 5ہزار لون اور فیز ٹو میں ملنے والے 3ہزار لون سے بھی گھرو ں کی تعمیر جاری ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اپنی چھت،اپنا گھر پروجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ریاست ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتاہے،دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے،سب کے پاس اپنی چھت ہو۔

انہوں نے واضح کیا کہ اپنی چھت،اپنا گھر میں سفارش نہیں میرٹ پر قرض ملے گا،15لاکھ قرض حاصل کرنے والوں کو 9 سال میں ماہانہ 14ہزار قسط کی صورت میں اصل قیمت ہی ادا کرنا ہو گی۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button