
اسلام آباد : اسنوکر چیمپئن محمد آصف کو سارک چیمپئن شپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کا صلہ مل گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے اسنوکر چیمپئن محمد آصف نے ملاقات کی،شہباز شریف نے سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیتنے پر محمد آصف کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے اسنوکر چیمپئن کو 25 لاکھ روپے کا انعافی چیک دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے،محمد آصف نے تین بار ورلڈ ایمیچئیور اسنوکر چیمپئن شپ اور تین بار سارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
محمد آصف نے قومی سطح پر پذیرائی دینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی سرپرستی کھیلوں کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔