علی امین گنڈا پور سے عہدہ واپس،جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختو نخوا کی کمان سونپ دی گئی
اسلام آباد : قسمت کی دیوی جنید اکبر پر مہربان ہو گئی،انہیں چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کے بعد ایک اور اہم عہدہ مل گیا۔
تحریک انصاف خیبر پختو نخوا میں اکھاڑ پچھاڑ کر دی گئی،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جنید اکبر کو پی ٹی آئی خیبر پختو نخوا کا صدر مقرر کر دیا،وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹا دیا۔
عمران خان نے سلمان اکرم راجہ کو پنجاب میں پارٹی کی تشکیلِ نو کیلئے مشاورت کی ہدایت کر دی،نجی ٹی وی چینل نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے 28 جنوری سے قبل مذاکراتی کمیٹی سے ملنے کی شرط رکھ دی،عمران خان نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی سے متعلق حتمی موقف ملاقات کے بعد دیں گے۔
عمران خان نے کے پی میں کرپشن کے معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا،عمران خان نے ملاقات میں کے پی میں جنید اکبر کو پارٹی معاملات درست کرنے کا ٹاسک بھی سونپ دیا۔
سلمان اکرم راجہ کے مطابق علی امین گنڈا پور بطورِ وزیراعلیٰ اہم ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں،عمران خان نے علی امین گنڈا پور کی خواہش پر جنید اکبر کو پارٹی کا صوبائی صدر مقرر کیا۔