پاکستان

لوئر کرم میں امن و امان کی خراب صورتحال،دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا امکان

کُرم : لوئر کرم میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال،دہشت گردوں کیخلاف آپریشن کا امکان ہے۔

لوئر کُرم کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کیا جائے گا۔بگن،مندوری،چھپری اور چھپری پڑاو میں آپریشن کیا جا سکتا ہے،متاثرہ علاقوں کے 17 ہزار 625 افراد ٹل کے کیمپس میں قیام کریں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹل اور ہنگو میں متاثرین اور آپریشن کے دوران آبادی کے تحفظ کیلئے ٹی ڈی پیز کیمپ بنائے جائیں گے،ضلعی انتظامیہ نے متاثرین کیلئے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ضلع ہنگو میں چار کیمپ قائم کئے جائیں گے،نوٹیفکیشن کے مطابق ٹل ڈگری کالج،ٹیکنیکل کالج،ریسکیو اور عدالت کی عمارت میں کیمپ قائم کیے جائیں گے،ڈی سی کُرم نے کیمپ قائم کرنے کیلئے سیکرٹری ریلیف کو مراسلہ لکھ دیا۔

یاد رہے کہ دو روز قبل کُرم کے علاقے بگن میں امدادی سامان پارا چنار لے جانے والے گاڑیوں کے قافلے میں حملہ کیا گیا جس میں دو اہلکار شہید ہوئے،لاپتہ 5 ڈرائیورز سمیت 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں،جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button