پاکستان
تحریک انصاف نے 190 ملین پاونڈ کیس کا فیصلہ متنازع ترین قرار دے دیا
اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا،تحریک انصاف نے فیصلے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے عدالتی تاریخ کا سیاہ باب قرار دے دیا۔
تحریک انصاف نے عدالتی فیصلے کیخلاف اپیل اور مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ فیصلے سے کوئی حیرانی نہیں ہوئی،متنازع فیصلوں کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ 190 ملین پاونڈ ریفرنس کے فیصلے کیخلاف چند روز میں ہائیکورٹ میں اپیل کریں گے،فیصلے کے باوجود مذاکرات جاری رہیں گے۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے حکومت کو خبردار کیا کہ سات روز میں کمیشن نہ بنا تو مذاکرات کا سلسلہ روک دیں گے۔