پاکستان
لاہور میں15 فروری سے الیکٹرک بسیں چلناشروع ہوجائیں گی
وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ پندرہ فروری 2025ء سے لاہور میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کیا جائے گا،فیزٹو میں مزید پانچ سو بسیں رواں سال چودہ اگست کو فلیٹ میں شامل ہوں گی۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بسیں20جنوری تک کراچی پہنچ جائیں گی،بسوں کی چارجنگ کےلیے لاہور میں 3اسٹیٹ آف دی آرٹ ٹرمینلز تیارہورہےہیں،گرین ٹاﺅن،جناح ٹرمینل اور ریلوے اسٹیشن پر جدیدالیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز وٹرمینلزبنائےجارہےہیں۔