پاکستان

مراکش کشتی سانحہ:13جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان سے ہے

مراکش میں کشتی سانحہ میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد کا تعلق پاکستان سے نکلا ہے۔شناخت کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کے ذرائع نے بتایا کہ میتوں کی شناخت کے لیے نادرا کی خدمات بھی حاصل کی گئیں، فنگر پرنٹس اور تصاویر نادرا کو بھجوائی گئی تھیں، نادرا کی جانب سے تصدیقی عمل مکمل ہونے پر فہرستیں بنائی گئیں۔بتایا جا رہا ہے کہ  ملنے والی 13 لاشیں ناقابل شناخت اور بغیر دستاویز تھیں، اب جلد ان 13 پاکستانیوں کی لاشوں کی وطن واپسی کاعمل شروع کیاجائے گا۔

متعلقہ خبریں۔

Back to top button