پاکستان
صدر اور وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں 4 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت کے عفریت کے خاتمے کیلئے کارروائیوں کر رہی ہیں،پوری قوم دہشت گردی کیخلاف متحد ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو مادرِ وطن کے بہادر سپورتوں پر فخر ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں،انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے۔