پاکستان

صدر مملکت اور وزیراعظم کا 8 خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی کاوش کو سراہا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،قوم کو سکیورٹی فورسز کے جری جوانوں پر فخر ہے،حکومت اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے مکمل سدباب کیلئے متحرک ہیں۔

یاد رہے کہ سکیورٹی فورسز نے خیبر پختو نخوا کے دو علاقوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 8 خوارج کو ہلاک کیا،ضلع ٹانک میں کارروائی کے دوران 6 اور وادی تیراہ میں 2 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button