پاکستان
دہشت گردوں کی فوجی چوکی پرحملے کی کوشش۔فورسز نے بھرپورجواب دے کرپانچ خوارج کوہلاک کردیا-دوجوان مادروطن پرقربان

خوارج نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کرنے کی کوشش کی ہے جس فوجی جوانوں نے مؤثر طریقے سے ناکام بنا دیا۔جوانوں نے بہادری سے مقابلہ کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں دو خودکش بمباروں سمیت پانچوں خوارج کو جہنم واصل کر دیا ہے۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران وطن کے دو بہادر بیٹوں، نائیک طاہر خان (عمر 39 سال ضلع ٹانک) اور لانس نائیک طاہر اقبال (عمر 26 سال؛ ضلع کرک) نے بہادری سے لڑتے ہوئے قربانی پیش کی اور شہادت کو گلے لگا لیا۔علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔