پاکستان
کابینہ اراکین کو ہٹانے سے متعلق خبروں پر کان نہ دھریں،وزیراعلٰی خیبر پختو نخوا علی امین گنڈا پور
وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا نے کہا کہ مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات میں تاخیر کی وجہ ایاز صادق کی عدم موجودگی ہے۔
علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان سے انفرادی ملاقاتیں ہو رہی ہیں،میرے خیال سے ایاز صادق بیرون ملک تھے،اب بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو گی۔
وزیراعلیٰ خیبر پختو نخوا نے واضح کیا کہ کابینہ میں ردوبدل سے متعلق فیصلہ میں ہی کروں گا،جس کو بھی ہٹایا جائے گا اس کا فیصلہ میں ہی کروں گا،سوشل میڈیا پر کابینہ اراکین کو ہٹانے سے متعلق خبروں پر کان نہ دھریں۔